ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈی نوٹیفکیشن:وزیراعلیٰ کوہائی کورٹ سے بری خبر ، چارج شیٹ کے مطابق کارروائی کرنے کاحکم نامہ

ڈی نوٹیفکیشن:وزیراعلیٰ کوہائی کورٹ سے بری خبر ، چارج شیٹ کے مطابق کارروائی کرنے کاحکم نامہ

Thu, 18 Mar 2021 12:59:55    S.O. News Service

بنگلورو،18؍مارچ(ایس او نیوز)کرناٹک انڈسٹریل ایریاڈیولپمنٹ بورڈ(کے آئی اے ڈی بی)کے ڈی نوٹیفکیشن معاملہ سے متعلق وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا اورسابق ریاستی وزیرکٹاسبرامنیم نائیڈوکوپھرایک مرتبہ مشکلات کاسامناکرناپڑسکتاہے۔

کے آئی اے ڈی بی کے نوٹیفکیشن کیس کولوک آیکتہ عدالت نے خارج کردیاتھا،ریاستی ہائی کورٹ نے لوک آیکتہ کے اس فیصلہ کومنسوخ کردیاہے۔ریاستی ہائی کورٹ نے آج حکم دیتے ہوئے کہاکہ کے آئی اے ڈی بی اراضی ڈی نوٹیفکیشن معاملہ سے متعلق چارچ شیٹ کی بنیادپرکارروائی کویقینی بنایاجائے۔

ہائی کورٹ کے اس حکم کے مطابق ہونائکنہلی میں واقع کے آئی ڈی کی 20/ایکڑاراضی کوغیرقانونی طورپرڈی نوٹی فکیشن کیاگیاہے،اس معاملہ میں ان دونوں کے خلاف مقدمہ درج ہواہے۔اس معاملہ میں لوک آیکتہ پولیس نے تحقیق کرتے ہوئے چارج شیٹ داخل کی تھی۔

سال برائے 2012ء میں تیارفردجرم کے مطابق ہائی کورٹ نے کارروائی کرنے کیلئے لوک آیکتہ کے خصوصی کورٹ کوحکم دیاہے۔ہائی کورٹ جج جان مائکل کنہاپرمشتمل آئینی بنچ نے یہ فیصلہ سنایاہے۔


Share: